Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183489
Published : 19/9/2016 18:9

ریو پیرا اولمپک میں شریک ایرانی کھلاڑیوں کے نام رھبر انقلاب اسلامی کا پیغام:

ریو پیرا اولمپیک میں شھدائے منٰی کےنام سے منسوب دستے نے ایک نئی تاریخ رقم ہے

رھبرانقلاب اسلامی نے ریو پیرا اولمپیک میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی نے ریو پیرا اولمپیک میں شھدائے منٰی کے نام سے منسوب ایرانی کھلاڑیوں کے دستے کے نام اپنے پیغام میں فرمایا کہ آپ لوگوں نے شاندار کارنامے انجام دئے اور ایرانی عوام کو خوش کردیا۔
ریوپیرا اولمپک میں شریک کھلاڑیوں کے نام اپنے پیغام میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ منٰی کے مظلوم شھیدوں کی فریاد آپ لوگوں نے پوری دنیا تک پہنچائی ہے اور احرام کا مبارک لباس پھن کر شعائر اسلامی کے دشمنوں کو بھرپور جواب دیا ہے،آپ نے شھدائے منٰی نامی ریو پیرا اولمپک میں شریک ایرانی کھلاڑیوں کے دستے کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظھار کیا کہ ایرانی کھلاڑی ھمیشہ کی طرح شرعی اصول و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے اس خود اعتمادی کے ساتھ جو ایرانی کھلاڑیوں کی شایان شان ہے کھیل کے میدانوں میں اترتے رہیں گے۔
رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ریو پیرا اولمپیک میں ایرانی کھلاڑی بھمن گلباد نژاد کی موت کے دردناک سانحے پر تعزیت پیش کی،ریو پیرا اولمپیک کے مقابلے میں ایران نے سونے کے آٹھ چاندی کے نو اور کانسی کے سات تمغے جیت کر پندرھواں مقام حاصل کیا۔
ریو پیرا اولمپک میں ایران کے ویٹ لفٹر سیامند رحمان نے تین سو دس کلو گرام وزن اٹھاکر جھاں سونے کا تمغہ جیتا وہیں عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
ایران کی والیبیال ٹیم نے بھی سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ سات کھلاڑیوں والی ایران کی فوٹبال ٹیم اور پانچ کھلاڑیوں والی فوٹبال ٹیم نے ریو پیرالمپک میں چاندی کے تمغے جیتے ہیں اس درمیان پیرا اولمپک میں ایرانی خاتون کھلاڑیوں میں سارہ جوانمردی اور زھرا نعمتی نے بھی سونے کے تمغے حاصل کرکے اسلامی جمھوریہ ایران کا پرچم لھرایا ہے،ریو پیرا اولمپک میں چین نے پھلی برطانیہ نے دوسری اور یوکرین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17