Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183492
Published : 23/9/2016 18:48

بحار الانوار آئمہ معصومین(ع) کے اقوال کا بیش بھا قیمتی سرمایہ ہے

بحار الانوار اھل تشیع کا عظیم ترین احادیث کا مجموعہ ہے جس کا مکمل نام بِحارُالاَنوار الجامِعَةُ لِدُرَرِ أخبارِ الأئمةِ الأطهار ہے۔


بحار الانوار اھل تشیع کا عظیم ترین احادیث کا مجموعہ ہے جس کا مکمل نام بِحارُالاَنوار الجامِعَةُ لِدُرَرِ أخبارِ الأئمةِ الأطهار ہے اور یہ علامہ محمد باقر مجلسی معروف مجلسی دوئم (ولادت 1037ھ ـ وفات 1110 یا 1111ھ) کی تصنیف ہے،بحار الانوار شیعہ معارف اور تعلیمات کا دائرة المعارف ہے،اس کتاب کی تالیف 36 برسوں کے طویل عرصے میں انجام پائی ہے اور علامہ مجلسی کے بعض شاگردوں کی ایک جماعت نے اس عظیم کاوش میں علامہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
مؤلف نے کتاب کو 25 کلی موضوعات کی بنیاد پر مرتب کیا ہے اور ان 25 موضوعات کو 25 جلدوں میں جگہ دی ہے اور ہر جلد میں متعلقہ موضوع کے ذیلی موضوعات کو ابواب کی صورت میں جمع کیا ہے،انھوں نے ہر باب کے آغاز میں متعلقہ آیات قرآنی کو ذکر کرکے ان کی تفسیر کا اھتمام کیا ہے اور اگلے مرحلے میں اس باب سے متعلق احادیث کو نقل کیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20