Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183493
Published : 19/9/2016 18:34

روس کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں جماعت کو برتری

روس میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

روس کے مرکزی انتخابی کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے،اب تک کے نتائج کے مطابق حکمراں جماعت یونائیٹڈ روس پارٹی کو دوسری تمام جماعتوں پر برتری حاصل ہے،رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ روس پارٹی ترپن فی صد ووٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہے جبکہ لبرل ڈیموکریٹ پارٹی پندرہ فی صد اور چودہ فی صد ووٹ لے کر دوسرے اور تیسرے نمبر ہے۔ روس کے آئین کے تحت پانچ فی صد سے کم ووٹ حاصل کرنے والی جماعتوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی سے محروم ہونا پڑے گا،روس میں پارلیمانی انتخابات کے لیے اتوار کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے۔گیارہ کروڑ سے زائد افراد ووٹ ڈالنے کے اھل تھے، روس کے ایوان زیریں کی چار سو پچاس نسشتوں کے لیے چودہ جماعتوں نے اپنے امیدوار نامزد کیے تھے۔

سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19