Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183496
Published : 20/9/2016 6:26

امریکہ نے شام میں جنگ بندی معاھدے کی مخالفت کی ہے:روس

ایک اعلی روسی فوجی عھدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام کے بارے میں ماسکو واشنگٹن سمجھوتے کی کسی بھی شق پر عمل نہیں کیا ہے۔


روسی فوج کی مرکزی آپریشنل کمانڈ کے سربراہ جنرل سرگئی رودسکوئے نے کہا ہے کہ امریکہ کے حمایت یافتہ شام مخالفین بدستور دھشت گردوں کے ساتھ ملکر شامی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے حمایت یافتہ شام مخالفین جنگ بندی کی پابندی نہیں کر رہے ہیں لھذا روس بھی شامی فوج کی طرف سے یک طرفہ جنگ بندی کو بے معنی سمجھتا ہے،انہوں نے امریکہ کے اس دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا کہ شامی فوج کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکہ کے حمایت یافتہ شام مخالفین کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
 روسی فوج کی مرکزی کمان کے سربراہ نے کہا کہ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے بے بنیاد دعوے کا جواب دینا ضروری سمجھتا ہوں،انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سمجھوتے کے مطابق پچھلے ایک ھفتے کے دوران روسی اور شامی طیاروں نے مخالفین کے کنٹرول والے علاقوں پر کوئی حملہ نہیں کیا،یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ ہفتے کے روز دیرالزور میں شامی فوج کی ایک چھاونی پر امریکی طیاروں نے جان بوجھ کر بمباری کی تھی جس میں باسٹھ شامی فوج جاں بحق اور سو دیگر زخمی ہوگئے ہیں،روس اور شام نے امریکی فضائی حملے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
سحر ٹی وی



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17