Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183504
Published : 20/9/2016 16:11

عید غدیر کا اہم پیغام تعیین امامت ہے:رھبر انقلاب اسلامی

رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ غدیر کا اہم ترین پیغام اسلام میں حکومت کے قاعدے اور ضابطے کے عنوان سے امامت کا تعیّن ہے۔


منگل کو عید سعید غدیر کے موقع پر ایران کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رھبرانقلاب اسلامی سے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی،اس موقع پر رھبرانقلاب اسلامی نے عید غدیرکی مبارکبادپیش کرتے ہوئے فرمایا کہ واقعہ غدیر، اسلامی معاشرے میں حکومت کے قاعدے اور ضابطے کی بنیاد ہے اور یہ واقعہ ثابت کرتاہے کہ دین اسلام  ضابطہ  امامت و ولایت کے علاوہ، شاہی اور موروثی حکومتوں یا زور و زر اور شہوت پرستی اور اشرافی حکومتوں جیسے کسی بھی حکومتی ماڈل کو قبول نہیں کرتا۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی بے مثال خصوصیات خاص طور پر ان کی حکومتی خصوصیتوں منجملہ ان کے عدل و انصاف، تقوا کی جانب معاشرے کی ھدایت اور دنیوی باتوں سے دوری اوراجتناب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ایمان کامل، اسلام میں سبقت،راہ اسلام میں فداکاری، اخلاص، ایثار، عفو و درگذرحضرت علی علیہ السلام کی اہم ترین معنوی اور انسانی خصوصیات ہیں۔
رھبرانقلاب اسلامی نے غدیر کے موضوع کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے پیغمبر اسلام(ص) کے  لئے خدا وندعالم کے اس حکم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امامت کے تعین کے تعلق سے رسالت کا کام مکمل کردیا جائے فرمایا کہ یہ اسلامی عقیدہ محکم اور ناقابل انکار استدلال اور ماخذ پر استوار ہے لیکن اس عقیدے کو اس طرح سے بیان نہیں کیا جانا چاہئے کہ جس سے اھل سنت بھائیوں کے جذبات مشتعل ہوں کیونکہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا آئمہ معصومین علیھم السلام کی سیرت کے خلاف ہے۔
رھبرانقلاب اسلامی نے عالم اسلام میں اتحاد کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے فرمایا کہ شیعہ کے نام سے دیگر اسلامی فرقوں کے جذبات کو جو لوگ مشتعل کرتے ہیں درحقیقت وہ برطانوی شیعیت کے پیرو ہیں جس کے نتیجے میں داعش اورجبھة النصرہ جیسے امریکا اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسی سے وابستہ خبیث اور آلہ کار گروہ  وجود میں آئے ہیں جنھوں نے علاقے میں بے شمار جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔
آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران کے اقتصادی نظام میں دشمن اس لئے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ ایرانی عوام اسلامی جمھوری نظام سے ناراض ہوجائیں،آپ نے استقامتی معیشت پر عمل پیرا ہونے کے بارے میں اپنی بار بار کی تأکیدات کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ ان حالات میں حکومت،پارلیمنٹ اور مختلف  شعبوں کے حکام اور عوام کے ہر فرد  کی ذمہ داری ہے کہ وہ دشمن کے مقصد کو ناکام بنانے کے  لئے اقدام اور منصوبہ بندی کریں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے  فرمایا کہ ان بے شمار نوجوانوں کی برکت سے جو اسلام اور دین کے احیاء کے لئے مسلسل کوششوں میں لگے ہوئے ہیں  اسلامی جمھوریہ ایران مجموعی طور پر صحیح راستے پر گامزن ہے، آپ نے فرمایا کہ یہ نوجوان امریکا اور صیھونی حکومت جیسے ہر دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20