Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183505
Published : 20/9/2016 16:44

شامی فوج نے حلب پر دھشت گردوں کو حملہ ناکام بنا دیا

شامی فوج نے حلب شھر پر دھشت گرد گروہ جبھة النصرة کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔


روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شامی فوج نے منگل کے روز روسی جنگی طیاروں کی مدد سے حلب کی جانب دھشت گردوں کی پیشقدمی روک دی ہے،شامی فوج اور روسی فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم چالیس دھشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
 روسی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی کے دوران دھشت گردوں کی گیارہ گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں،دوسری جانب صوبہ لاذقیہ میں قائم روس کے کوآرڈی نیشن سنیٹر کے جاری کردہ بیان کے مطابق دھشت گرد گروہ جبھة النصرة کے عناصر نے شیخ مقصود نامی علاقے پر حملے شروع کردیئے ہیں،اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ شامی فوج نے جنوب مغربی حلب پر بھی دھشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے،اس کارروائی میں کم سے کم سو دھشت گردہ ہلاک جبکہ ان کے چار ٹینک اور بارہ گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیاہے، ادھر شامی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس اور امریکہ کی ثالثی کے تحت ہونے والی سات روزہ جنگ بندی پیر کی شام ختم ہوگئی ہے،شامی فوج کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ دھشت گرد گروہوں نے جنگ بندی کی ایک بھی شق پر عمل نہیں کیا بلکہ وہ جنگ سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو پھر سے منظم کرنے میں لگے رہے، شامی فوج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دھشت گرد گروھوں نے اس عرصے کے دوران تین سو بار سے زیاد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17