Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183507
Published : 21/9/2016 12:24

آل سعود نے اسلام کا تابناک چھرہ مسخ کرکے پیش کیا ہے:عبدالملک الحوثی

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے آل سعود کی طرف سے وہابیوں اورصھیونیوں کی بیشمار خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے آل سعود نے اسلام کا تابناک چھرہ دنیا کے سامنے مسخ کرکے پیش کیا ہے اور سعودی عرب در حقیقت اسلام اور سلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔


مھر خبررساں ایجنسی نے النشرة کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے آل سعود کی طرف سے وھابیوں اور صھیونیوں کی بیشمار خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے آل سعود نے اسلام کا تابناک چھرہ دنیا کے سامنے مسخ کرکے پیش کیا ہے اور سعودی عرب در حقیقت حرمین الشریفین کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے پروردہ دھشت گرد امریکی اور اسرائیلی مقاصد کو تحفظ فراھم کررہے ہیں،سعودی عرب اور اس کے پروردہ وھابیوں نے اسلام کے درخشاں چھرے کو دنیا کے سامنے بدنما بنا کر پیش کیا ہے۔
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے اسلامی اتحاد و اخوت و برادری کو زبردست نقصان پہنچایا ہے  اور اسلامی ممالک کے ساتھ اتحاد قائم کرنے کے بجائے اس نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے۔
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی رعب نے امت مسلمہ میں اختلاف اور عراق،افغانستان،پاکستان، لیبیا اور شام میں عدم استحکام پیدا کرکے اور دھشت گردی کو فروغ دیکر امریکہ اور اسرائیل کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔
Meharnews.com


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20