Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183510
Published : 21/9/2016 13:39

ھندوستان اپنے اسٹریٹیجک ذخائر کے لیے ایران سے تیل خریدے گا

ھندوستان نے کہا ہے کہ وہ اپنے اسٹریٹیجک ذخائر کے لیے ایران سے ساٹھ لاکھ بیرل خام تیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔


ھندوستان کی وزارت صنعت کے ایک عہدیدار نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ھندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی تیل کی خریداری سے متعلق مذاکرات تجارتی وجوھات کی بنا پر تعطل کا شکار ہوگئے،پریس ٹی وی کے مطابق ایک ھندوستانی ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ھندوستان منگلور میں واقع زیر زمین اسٹریٹیجک ذخائر کو بھرنے کے لیے آئندہ دو ماہ کے دوران ایران سے ساٹھ لاکھ بیرل تیل خریدے گا، مذکورہ ذریعے کا کہنا تھا کہ بھارت پیٹرولیم چالیس لاکھ بیرل اورمنگلور پیٹروکیمیکل بیس لاکھ بیرل تیل درآمد کرے گی،تیل کی قیمت خرید کے حوالے سے مذکورہ ھندوستانی ذریعے نے کچھ نہیں بتایا۔ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کے بعد سے ایران کی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اگست کے مہینے میں ایران سے ھندوستان کے لیے تیل برآمدات پچھلے پندرہ سال کے دوران اپنی اونچی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
 سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19