Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183535
Published : 24/9/2016 14:26

نائیجیریا کے دارالحکومت میں شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے نکالی گئی ریلی پر پولیس کا حملہ

نائیجیریا کی پولیس نے ابوجا شھر میں شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کرنے والے شیعوں اور تحریک اسلامی کے اراکین پر حملہ کر کے انہیں سرکوب کرنے کی کوشش کی۔


نائیجیریا کی پولیس نے ابوجا شھر میں شیخ زکزاکی کی رہائی کے لیے مظاہرہ کرنے والے شیعوں اور تحریک اسلامی کے اراکین پر حملہ کر کے انہیں سرکوب کرنے کی کوشش کی۔
اس رپورٹ کے مطابق، ملک کے دیگر شھروں سے ہزاروں لوگوں نے دار الحکومت کی طرف مارچ کیا اور گذشتہ روز ابوجا شھر میں پر امن احتجاجی ریلی نکال کر شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ پولیس اہلکاروں نے مظاہرین نے پلاسٹیک گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال سے انہیں سرکوب کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزاکی کو ۹ ماہ قبل حسینیہ بقیہ اللہ پر کئے گئے وحشیانہ حملے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تاہم ان کی کوئی خبر نہیں ہے نائیجیریا فوج کے اس بھیمانہ حملے میں دوہزار سے زیادہ شیعہ مسلمان شہید ہوئے تھے۔
abna24.com


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26