Wed - 2018 Sep 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183537
Published : 24/9/2016 14:37

ایران میں نئے تعلیمی سال کی تقریبات کے آغاز پر صدرمملکت کا خطاب

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال کا آغاز طلباء، اساتذہ، ان کے گھروالوں اور ان تمام لوگوں کے لئے نہایت اہم ہے جنھیں ملک کے مستقبل اور ترقی کی فکر ہے۔


ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صدرحسن روحانی نے سنیچر کو نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالب علموں کو ایران کا مستقبل قراردیا اور کہا کہ اگر اسکول، سماج، حکومت اور خاندان ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں تو ایران کا مستقبل بہترین شکل میں تعمیر کیا جا سکتا ہے -
صدر حسن روحانی نے علاقے اور دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ تشدد کو قرار دیا اور کہا کہ ایران کے پڑوسی ملکوں عراق،شام اور یمن میں اسکول تباہ اور کلاسیں ویران ہوچکی ہیں اور طالب علم خون میں غلطاں کئے جا رہے ہیں۔
 ایران کے صدر نے مزید کہا کہ آج اس بات کی فکر کرنی چاہئے کہ سماجی ماحول، جوانوں، نوجوانوں، دنیا اور علاقے کے ممالک کے مستقبل کو تشدد اور خطرات سے کس طرح محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔
صدر حسن روحانی نے تعلیم اوراسکول سے بچوں اورنوجوانوں کو محروم کرنے، انھیں کام کرنے پرمجبور کرنے اوراسلامی و دینی اصولوں کے دائرے سے الگ رویہ اختیار کرنے کو ایک قسم کا تشدد قراردیا،اسلامی جمھوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا کہ ایرانی حکومت، تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود رواں سال میں اپنے ذخائرکو استعمال کئے بغیر سماج میں موجود نظم و یکجہتی کے سہارے اپنے پیر پر کھڑے ہونے میں کامیابی رہی ہے۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 19