Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183538
Published : 24/9/2016 4:18

ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت پر رھبر انقلاب کا پیغام:

ایران کی تمام کامیابیاں شھداء اور جانبازوں کی مرہون منت ہے

رھبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ آج ایرانی عوام کی کامیابی،شہداء اور جانبازوں کی شجاعت و فداکاری کی مرہون منت ہے۔


رھبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے جمعرات کو ہفتہ دفاع مقدس اور شھداء کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں شہداء کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا کا سلام ہو ان شہیدوں پر کہ جن کی حیات اور موت،اسلامی معاشرے کی سربلندی کا باعث بنی۔
رھبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں جو جمعرات کو پورے ایران میں شہداء کی قبرستانوں میں مخصوص پروگراموں کے انعقاد اور ان کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائے جانے کی رسومات کے موقع پر جاری کیا گیا، فرمایا کہ خداوندعالم کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمارے دور میں شہادت کے اعلی معنی و مفھوم کو مجسم کیا اور پاک و منور قلوب کو شھادت کا مشتاق بنایا۔
رھبرانقلاب اسلامی نے اپنے اس پیغام میں اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ دفاع مقدس کے شھیدوں اور جانبازوں نے اس وقت ایرانی عوام کی زندگی کی فضا کو اپنی معنویت سے روشن کررکھاہے، فرمایا کہ بیدار دل اور بینا آنکھیں اس فضا سے بھرہ مند ہورہی ہیں اور اس  معنوی ذخیرے میں جو نئے اسلامی تمدن کی جانب آگے بڑھنے کا محرک ہے، روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور زندگی کو روح و تازگی عطا کررہاہے۔
abna24.com


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17