Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183547
Published : 25/9/2016 7:36

ذوالفقار نیام سے باہر،ایران کے دشمنوں پر خوف طاری

ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت پر ذوالفقار نامی میزائیل کا افتتاح کیا گیا ہے،یہ ایران میں بننے والی ایک اھم اور جدید میزائیل ہے جس کا شمار دور تک وار کرنے والے میزائلوں میں ہوتا ہے۔


ذوالفقار میزائل کی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب میں وزیردفاع حسین دہقان نے شرکت کی،ذوالفقار میزائل ایران کا وہ پہلا میزائل ہے جو جامد ایندھن سے فائر ہوگا اور سات سو کلومیٹر دورتک مار کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔
ذوالفقار میزائل کی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع حسین دہقان نے ہفتہ دفاع مقدس کے شہدا اور جانبازوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کی جانب سے میزائلی توانائیوں میں توسیع و تقویت پر تاکید کے دائرہ عمل میں ذوالفقار میزائل کی پروڈکش لائن کا آج افتتاح ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  اس سے پہلے ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین نے مذکورہ میزائل کی توانائیوں، صلاحیتوں اور اس کی تیاری اور ڈیزائن کے سارے مراحل مکمل کرلئے تھے،ایران کے وزیردفاع نے ذوالفقار میزائل کی خصوصیات کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ یہ میزائل زمین سے زمین پر مارکرنے کی توانائی اور انتہائی دقیق طرح سے ہدف پر لگنے کی صلاحیت رکھتاہے -
انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل متحرک لانچنگ پیڈ سے فائر کیا جاسکتاہے جبکہ یہ راڈار کی پہنچ سے بھی باہر ہے ، اور ہدف پر صحیح طریقے سے لگتاہے، انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج میں اس میزائل کے شامل ہوجانے کے بعد مسلح افواج کی میزائلی طاقتوں میں  قابل ذکر حد تک اضافہ ہوجائے گا ۔
وزیر دفاع نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دفاعی توانائیوں میں اضافہ وزارت دفاع کی بنیادی اسٹریٹیجی ہے کہاکہ ذوالفقار جیسے اہم اور ٹیکٹیکی میزائل کی تیاری جو پابندیوں کے دور میں مکمل ہوئی ہے ایران کی موثر دفاعی توانائیوں میں اضافے کے تعلق سے وزارت دفاع کے ماہرین اور سائنسدانوں کے مضبوط عزم و ارادے کی غماز ہے۔
سحر ٹی وی



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25