Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183553
Published : 26/9/2016 16:52

ھندوستان نے8 سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ روانہ کیا

ھندوستان نے ایک راکٹ کے ذریعہ 8 سیٹلائٹس کو دو مختلف مداروں میں کامیابی سے بھیج دیا ہے۔


ولایت پارٹل:مہر خبررساں ایجنسی نے ھندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ھندوستان نے ایک راکٹ کے ذریعہ  8 سیٹلائٹس کو دو مختلف مداروں میں کامیابی سے بھیج دیا ہے،اطلاعات کے مطابق پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل (پی ایل ایس وی سی 35) کے ذریعے ان سیارچوں کو خلاء میں بھیجا گیا جو کہ اس راکٹ کے لیے اب تک کا طویل ترین سفر تھا،ھندوستان کی ریاست آندھرا پردیش کے علاقے شری ہری کوٹہ سے صبح 9 بجکر 12 منٹ پر یہ راکٹ لانچ کیا گیا جبکہ اس میں موجود تین سیٹلائٹس انڈیا،تین الجزائر اور کینیڈا اور امریکہ کا ایک ایک سیٹلائٹ موجود تھا،ھندوستانی سیٹلائٹس میں ایک موسمی سیارچہ SCATSAT-1  بھی شامل تھا جبکہ ھندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے سیٹلائٹس کو کامیابی سے خلاء میں بھیجنے پر انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کو مبارک باد بھی دی۔
مہر نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20