Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183555
Published : 26/9/2016 17:14

شامی فوج پر امریکی بمباری, دہشت گردوں کا مکمل تعاون ہے:شامی وزیر خارجہ

شام کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کو شرمناک اور عالمی منشور کے منافی قرار دیا ہے۔


ولایت پارٹل:شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے پیر کے روز اپنے ایک انٹرویو میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان عالمی ادارے کے منشور کے منافی ہے،ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا ادارہ،بین الاقوامی سطح پر پائے جانے والے تنازعات کو منصفانہ طریقے سے حل کرانے میں ناکام ہو گیا ہے۔
ولید المعلم نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا کے بیان پر بھی کڑی نکتہ چینی کی،انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کے لیے کسی بھی قسم کی پیشگی شرط کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا۔
شام کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اسٹفین ڈی مستورا مذاکرات کے فریق نہیں بلکہ ثالث ہیں لہذا انہیں اپنی حدود میں رہ کر بات کرنی چاہئے،ولید المعلم نے ایک بار پھر کہا کہ شامی فوج کے ٹھکانوں پر امریکی بمباری دھشت گردوں کے ساتھ ہم آہنگی کا نتیجہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملے کے فورا بعد دھشت گردوں نے دیرالزور کے ہوائی اڈے کے قریب واقع شامی فوج کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کا آغاز کر دیا ہے۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22