Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183558
Published : 26/9/2016 21:22

امریکی جاسوسی طیارہ ایک بار پھر ایرانی جال میں پھنس گیا

امریکی جاسوسی طیارے نے قندھار افغانستان کے ایک فوجی اڈے سے پرواز کی تھی،ایران کی جانب سے 14 سمبر 2014ء کو بھی ایک جاسوس طیارے کو وارننگ دی گیئی تھی.


ولایت پارٹل:اسلامی جمہوری ایران کی فوجی ائیر ڈیفنس نے پچھلے دوسال کے دوران دوسری مرتبہ امریکی جاسوس طیارے کو وارننگ دے کر بھگا دیا ہے۔ تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوری ایران کے ائیر ڈیفنس کے کمانڈر عامر اسماعیلی نے ایک امریکی جاسوس طیارے کو وارننگ دیکر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ ایران کی جانب سے 14 سمبر 2014ء کو بھی ایک جاسوس طیارے کو وارننگ دے کر راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ ایرانی ایئر ڈیفنس کے کمانڈر نے کہا تھا کہ یو-2 ایک جاسوس طیارہ ہے جسے گزشتہ ہفتے ایران کی فضائی حدود کے اندر دیکھا گیا اور فوری طور پر اسے وارننگ دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج اسے مار گرانے کی کوشش کررہی تھی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اس مرتبہ 22 مہینے گزرنے کے بعد ایک بار پھر امیر اسماعیلی نے خبر دی ہے کہ ایک امریکی جاسوس طیارے کو جو کہ ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کررہا تھا، وارننگ دی گئی جس کی وجہ سے طیارہ رخ موڑ کر فرار ہوگیا۔
امیر کا کہنا ہے کہ اگر طیارہ ایران کی حدود میں داخل ہونے کی گستاخی کرتا تو مار گراتے لیکن وہ فرار ہوگیا،واضح رہے کہ جاسوس طیارے نے قندھار افغانستان کے ایک فوجی اڈے سے پرواز کی تھی۔
taqreebnews.com


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23