Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183562
Published : 27/9/2016 11:55

شام کے شہر حمص سے دہشتگردوں کا انخلاء

مسلح گروہوں کا آخری دستہ حمص شھر کے مضافاتی علاقے الوعر سے شمالی شام کے صوبے ادلب منتقل کر دیا گیا ہے۔


ولایت پارٹل: تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مسلح اپوزیشن عناصر کا آخری گروہ بھی  حمص شھر کے مضافاتی علاقے الوعر سے نکال دیا گیا ہے۔ مسلح گروہوں کے آخری دستے کو سبز رنگ کی بسوں میں سوار کرکے صوبہ ادلب روانہ کر دیا گیا ہے۔
اس گروہ میں 131 مسلح اور 119 خاندانوں کے افراد شامل ہیں،ان مسلح افراد میں بڑی تعداد دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ اور احرار الشام کی ہے۔
اب تک 250 مسلح گروہوں کو ان کے اہل خانہ سمیت الوعر سے نکالا جاچکا ہے،شامی حکومت کے مفاہمتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح گروہوں کے نکلنے کے بعد ہر قسم کے بھاری اور چھوٹے ہتھیار جمع کر کے حکومت کے حوالے کیا جائےگا،الوعر قصبے کی تمام عمارتوں پر شامی پرچم لہرائے گئے ہیں اور پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے راہ ہموار کردی گئی ہے،پچھلے تین ہفتوں کے دوراں 44 مسلح افراد نے خود کو شامی فوج کے حوالے کیا تھا  اور صدر بشار الاسد کی طرف سے معافی ملنے کے بعد اب وہ اپنے اہل خانہ کے پاس سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔
یاد رہے کہ شامی حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان مذاکرات کے بعد ان افراد کو الوعر علاقے سے نکال دیا گیا ہے۔
تسنیم نیوز



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24