Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183563
Published : 27/9/2016 12:10

امریکی فوج اوباما کا حکم نہیں مانتی:روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی فوج شام کے بارے میں، صدر براک اوباما کی بات نہیں مان رہی ہے۔


این ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ،براک اوباما نے جو امریکی فوج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں، صدر پوتن سے ملاقات میں روس کے ساتھ تعاون کی حمایت کی اور انہوں نے چین میں صدر پوتن کے ساتھ ملاقات میں بھی اس کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی فوج صدر براک اوباما کے احکامات پر مکمل عمل نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف اتحاد نے شام میں ایک دن بھی جنگ بندی کی پابندی نہیں کی ہے،روس کے وزیر خارجہ نے یہ بات زور دیکر کہی کہ یہ بات پوری طرح واضح ہے کہ امریکہ کی سرکردگی میں داعش مخالف اتحاد قائم کرنے والا یورپ،اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ شام میں داعش کے خلاف حملے کی بات کرتا ہے لیکن جبهة النصرة اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے لہذا اس پر اعتماد کرنا بہت مشکل ہے،انہوں نے کہا کہ امریکہ، شام کے بارے میں ماسکو واشنگٹن سمجھوتے سے ہٹ کر دوسری شرائط پیش کرنا چاہتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ یہ سمجھوتہ اب عام ہو چکا ہے اس بنا پر یہ تائید کی جا سکتی ہے کہ کون سے کام انجام پانا چاہئے تھے۔
سحر ٹی وی



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20