Tuesday - 2018 Sep 25
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183564
Published : 27/9/2016 12:25

النصرہ فرنٹ نے امریکہ سے فوجی امداد حاصل کرنے کا اعتراف کیا

شام ميں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ایک اعلی اہلکار نے امریکہ سے فوجی امداد حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے النصرہ کو سعودی عرب کی بھی حمایت حاصل ہے۔
ولایت پارٹل:مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام ميں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ایک اعلی اہلکار  نے امریکہ سے فوجی امداد حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے النصرہ کو سعودی عرب کی حمایت بھی حاصل ہے۔ دہشت گرد اور خونخوار وہابی تنظیم النصرہ فرنٹ کے اعلی دہشت گرد کے مطابق  امریکی فوجی امداد میں ذرا کمی واقع ہوگئی ہے جس پر اس تنظيم کو غصہ ہے کہ امریکہ نے جو وعدہ کیا تھا اسے اب پورا نہیں کررہا ہے،النصرہ کے دہشت گرد کا کہنا ہے کہ امریکہ نے براہ راست پیشرفتہ راکٹ فراہم کئے ہیں جس پر النصرہ فرنٹ کے اعلی دہشت گرد امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
مہر نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Sep 25