Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183565
Published : 27/9/2016 12:33

ملکی ترقی میں سیاحت،نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کی ترقی و پیشرفت میں صنعت سیاحت کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔


ولایت پارٹل:صدر مملکت نے پیر کو تہران میں سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب میں صنعت سیاحت کو ملک کی ترقی و پیشرفت کے بنیادی ستونوں میں شمار کیا۔ صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران پرکشش قدرتی، جغرافیائی، تاریخی اور ثقافتی مراکز کے لحاظ سے دنیا کے دس اور بعض لوگوں کے مطابق پانچ اہم ملکوں میں شمار ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے ثقافتی آثار قدیمہ ایرانی قوم کی کئی ہزار سالہ تہذیب و تمدن کے مظاہر ہیں، صدر مملکت نے کہا کہ اسلامی جمھوریہ ایران قومی مذھی،لسانی اور آداب و رسوم کے تنوع کے لحاظ سے سیاحوں کے لئے پرکشش علاقوں میں شامل ہے۔
صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے منعقدہ اس تقریب سے اپنے خطاب کے آغاز میں ہفتہ دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہفتہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی عظیم قوم کی بے مثال استقامت اور ان عزیز جوانوں کی بے نظیر شجاعت و دلاوری کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی ارضی سالمیت، قومی اقتدار اعلی اور خود مختاری کے دفاع کا حق ادا کر دیا۔
تقریب نیوز 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20