Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183571
Published : 27/9/2016 18:13

حج کے متعلق رہبر انقلاب کا نظریہ:

حج حقائق بیان کرنے کا عظیم موقع ہے

عالم اسلام کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ اسے کون سے مسائل در پیش ہیں؟ یہ (مواقع) عالم اسلام کے لئے جوش و ولولے اور حرکت و پیش قدمی کا وسیلہ بننا چاہئے۔


ولایت پارٹل:
حقائق کو بیان کرنے اور سامراج و امریکا سے اعلان برائت کے اس موقع کو گنوانا نہیں چاہئے،عالم اسلام کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ اسے کون سے مسائل در پیش ہیں؟ یہ (مواقع) عالم اسلام کے لئے جوش و ولولے اور حرکت و پیش قدمی کا وسیلہ بننا چاہئے،ایسے پروپیگنڈے کئے جاتے ہیں کہ گویا اب تو کچھ کیا ہی نہیں جا سکتا،سامراج کا غلبہ یقینی ہے اور اسے روکنا ناممکن، امر واقع یہ نہیں ہے،امر واقع یہ ہے کہ امت اسلامیہ زندگی کی رعنائيوں سے سرشار ایک قدرت مند حقیقت ہے،اگر وہ چاہ لے اور ارادہ کرکے قدم بڑھا دے تو نہ امریکا کی کوئی چال کامیاب ہوگی اور نہ اس کے بڑوں کو کوئی راستہ سجھائی دے گا۔
قوموں کو چاہئے کہ جس طرح بھی ممکن ہو عالم اسلام کے مفادات اور مصلحتوں کی بہ نسبت اپنا قلبی لگاؤ ظاہر کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عالم اسلام کے دشمنوں سے بیزاری کا اعلان کریں،اسلام کی جانب سے معین کردہ حج میں انجام دیا جانے والا یہ کمترین کام ہے جس کی توقع کی جاتی ہے۔
khamenei.ir


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23