Thursday - 2018 Sep 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183583
Published : 28/9/2016 18:51

شام کے متعلق روس اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کا مسودہ منظرعام پر

روس نے شام میں جنگ بندی کے بارے میں امریکہ کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کے متن کا کچھ حصہ شائع کرتے ہوئے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی اس سمجھوتے کا مکمل طور پرمنظرعام پر لائے۔


ولایت پارٹل:اسپوٹنیک کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی، شام میں جنگ بندی سمجھوتے کو شائع کرنے کی مخالفت کر رہے ہیں اور اس سے امریکہ کی سچائی پر بہت سے سوالات کھڑے ہو رہے ہیں،اس بیان کے مطابق امریکہ، اعتدال پسند مخالفین اور جبهة النصرہ کو ایک دوسرے سے الگ کرنے پرمائل نہیں تھا اور وہ دہشت گردوں اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر روس کے ساتھ مل کر مشترکہ فضائی کارروائی انجام دینا نہیں چاہتا تھا -
اس سمجھوتے کے مطابق امریکہ اور روس نے طے کیا تھا کہ وہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے  لئے متصادم فریقوں پر اپنے اثرونفوذ کا استعمال کریں گے۔
شام میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والا سمجھوتہ دیرپا ثابت نہیں ہوا اور گذشتہ چند دنوں کے اندر حلب کے مشرقی محلوں پرشدید ترین حملے ہوئے ہیں۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Sep 20