Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183587
Published : 29/9/2016 15:13

سعودی عرب میں تحریک آزادی نسواں کا آغاز

سعودی عرب میں مرد سرپرستی کا نظام ختم کرنے اور خواتین کو مکمل آزادی دلانے کی تحریک شروع ہوگئی ہےاور اس حوالے سے ایک پٹیشن شروع کی گئی جس پر اب تک ہزاروں سعودی شہری دستخط کرچکے ہیں۔


ولایت پارٹل:سعودی عرب میں مرد سرپرستی کا نظام ختم کرنے اور خواتین کو مکمل آزادی دلانے کی  تحریک شروع  ہوگئی  ہےاور اس حوالے سے ایک پٹیشن شروع کی گئی جس پر اب تک ہزاروں سعودی شہری دستخط کرچکے ہیں،اطلاعات کے مطابق پٹیشن میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو بھی مردوں کی طرح تمام شہری حقوق فراہم کیے جائیں اور ایک عمر طے کی جائے جب عورت کو بالغ اور اپنے اعمال کا ذمہ دار خود سمجھا جائے،خواتین کے حقوق کے لیے مہم چلانے والی عزیزہ الیوسف یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر ہیں جو اب تک پٹیشن پر 14 ہزار 700 افراد کے دستخط کرانے میں کامیاب ہوچکی ہیں تاہم وہ شاہی عدالت میں یہ پٹیشن جمع نہ کراسکیں اور اب ای میل کے ذریعے بطور درخواست اسے بھیجیں گی،واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے حوالے سے دنیا میں سخت ترین قوانین نافذ ہیں اور یہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت نہیں۔
شفقنا نیوز


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23