Thursday - 2018 Nov 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183592
Published : 29/9/2016 17:2

رھبر معظم نے شھید ستاری یونیورسٹی میں فوجی جوانوں کو تمغے عطا کئے:

ایران کی طاقت اور عظمت کے، دوست و دشمن سبھی قائل ہیں:رھبر انقلاب

رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلامی تعلیمات،اپنی آزادی و خود مختاری،اعلی اقدار اور دین الہی کی حاکمیت کے عقیدے پر کاربند رہنے کی بنا پر ایرانی عوام کو دشمنوں کے وسیع محاذ کا سامنا ہے اس لئے مسلح افواج کو ضرورت کے وقت اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے۔


ولایت پارٹل:
رھبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے، جو مسلح افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں ،جمہوریہ ایران کی ملٹری یونیورسٹیوں کے کیڈٹوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ اور فوجی جوانوں کو درجے عطا کئے جانے کی تقریب میں فرمایا کہ مسلح افواج کو ایمان و عقیدے، سائنس و ٹیکنالوجی اور نظم و ضبط کے لحاظ سے روز افزوں آمادگی کا حامل ہونا اور دفاع مقدس کے گرانقدر تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ہر وقت آمادہ و تیار رہنا چـاہئے۔
آپ نے مؤمن و کار آمد فوجی جوانوں کو ملک کا عظیم اور حقیقی سرمایہ قرار دیا اور دفاع مقدس کے دور کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ دفاع مقدس کا زمانہ ایک سخت امتحان کا دور تھا جس کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا جوہر نکھر کر سامنے آیا اور فوج کے ہاتھوں انتہائی نمایاں اور درخشاں کارنامے سرانجام پائے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے ایران کی ملٹری یونیورسٹیوں میں دفاع مقدس کے زمانے کے واقعات و حالات سے جوانوں کو روشناس کرانے کو ضروری قراردیا اور فرمایا کہ ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ درحقیقت ایرانی عوام کی سرحدوں،ان کی شناخت، اقدار، اسلامی جمہوری نظام اور انقلاب کے خلاف ایک بین الاقوامی جنگ اور بڑی طاقتوں اور ان کے عالمی اور علاقائی پٹھوؤں کی ہمہ جانبہ یلغار تھی۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس بڑے معرکہ میں ایران کی عظیم قوم اور مسلح افواج نے اپنے ایمان،جذبہ استقامت،اللہ پر توکل اور(حضرت) روح اللہ (امام خمینی) کے فرمان پر بھروسہ کر کے اللہ کے لئے قیام کیا اور سبھی طاقتوں پر غلبہ حاصل کیا۔
آپ نے اس تقریب میں موجود فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ کی گذشتہ نسل اس طرح کی باعث افتخار نسل تھی اور اب آپ لوگ اس کی میراث کے وارث ہیں۔
رھبر انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے دوران کے کمانڈروں کی شجاعتوں اور بہادری کے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ آج پوری دنیا،دوست و دشمن سبھی،زبان اور دل سے ایرانی عوام اور اسلامی جمہوری نظام کی عظمت،ہوشیاری،شجاعت اور ثابت قدمی کا اعتراف کرتے ہیں۔
آپ نے ملٹری یونیورسٹیوں کے عہدیداروں اور فوجی کمانڈروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا کہ خداوندعالم کے لطف و کرم سے آنے والا«کل» یقینی طور پر آج سے بہتر ہو گا،اس تقریب کے آغاز میں رھبر انقلاب اسلامی نے شھداء کی یادگار پر حاضری دے کر شھدائے والا مقام کے لئے فاتحہ پڑھی اور پھر فوج کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا،اس تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل عطاء اللہ صالحی نے بھی فوج کی مکمل آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی انقلابی فوج، امریکہ کی زیرسرکردگی عالمی سامراج کی جانب سے ہرقسم کے ممکنہ خطرات اور برطانیہ و صیہونی حکومت کی سازشوں پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور سرحدوں کے اس پار کافی دور تک دشمنوں کی ہرطرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔
ابنا







آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Nov 22