Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183600
Published : 29/9/2016 19:51

حج بیت اللہ کے متعلق رہبر انقلاب کا نظریہ:

حج،اتحاد اور یکتا پرستی کا پیغام دیتا ہے

حج مسلمانوں کو ایک دوسرے سے قریب ہونے اور تمام مسلمانوں تک ان کی آواز پہنچانے کے لیے سب سے اھم ذریعہ ہے،اتنے سارے قلوب کو جو چیز آپس میں جوڑتی ہے وہ، وہی پیغام ہے جو پہلی بار اس سرزمین سے نکلا تھا۔


ولایت پارٹل:
حج مسلمانوں کو ایک دوسرے سے قریب ہونے اور تمام مسلمانوں تک ان کی آواز پہنچانے کے لیے سب سے اھم ذریعہ ہے،اتنے سارے قلوب کو جو چیز آپس میں جوڑتی ہے وہ، وہی پیغام ہے جو پہلی بار اس سرزمین سے نکلا تھا اور دنیا کے طول و عرض اور پوری تاریخ پر محیط ہو گيا ،اور وہ تھا توحید اور اتحاد کا پیغام؛ خدا کی توحید اور امت کا اتحاد،توحید، طاغوتوں، سامراجی طاقتوں اور دھوکے سے کام لینے والوں کی خدائی کا انکار ہے اور اتحاد مسلمانوں کی عزت و اقتدار کا مظہر ہے،کسی بھی تحریر یا تقریر سے زیادہ اس زندہ جاوید پیغام کو وہ (اللہ تعالی) ہر  سال اپنے عظیم اجتماع کی صورت میں دہراتا اور پورے عالم اسلام تک پہنچاتا ہے،عالم اسلام کے کسی بھی گوشے میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو حج کے ایام میں ایک بار پھر اس حقیقت کو پہچاننا چاہیے کہ اسلامی ممالک کی ترقی، سربلندی اور ہمہ گیر کامیابی صرف انہی دو باتوں سے حاصل ہوگی،اپنے تمام انفرادی،اجتماعی اور سیاسی پہلوؤں کے ساتھ توحید پرستی،اور دوسرے،اتحاد اسلامی کا وہ نمونہ پیش کیا جائے جسے دیکھ کر ساری انسانیت اسلام کے گرویدہ نظر آئے۔
.khamenei.ir


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24