Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183602
Published : 29/9/2016 20:0

حج کے بنیادی مقاصد رھبر انقلاب کی نظرمیں:

حج کے موقع پر عالم اسلام کے اہم مسائل کا جائزہ لیا جائے

غیر برائت کا حج، بغیر وحدت کا حج، بغیر تحرک اور قیام کا حج اور ایسا حج جس سے کفر و شرک کے لیے خطرہ پیدا نہ ہو، حج نہیں ہے اور اس میں حج کی روح اور حج کے معنی نہیں ہیں۔


ولایت پارٹل:
ایک اہم موضوع جسے حجاج کرام کو حج کے ہدف کے ایک حصے کے طور پر اہمیت دینی چاہیے وہ عالم اسلام کے اہم اور موجودہ مسائل ہیں،اگر حج، پوری دنیا کے مسلمانوں کا عظیم سالانہ اجتماع ہے تو بلاشبہ اس اجتماع کا سب سے فوری حکم دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں کے موجودہ مسائل کے سلسلے میں ہے،یہ مسائل،سامراجی پروپیگنڈوں میں اس طرح سے بیان کیے جاتے ہیں کہ ان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کو نہ تو سبق، تجربہ اور امید ملتی ہے اور اگر اس واقعے میں سامراج کی بد نیتی اور بد عملی مؤثر رہی ہو تو نہ کوئي مجرم رسوا ہوتا ہے اور نہ کوئی حقیقت ظاہر کی جاتی ہے،حج وہ جگہ ہے جہاں اس تشہیراتی خیانت سے پردہ اٹھایا جانا، حقیقت کو آشکارا کیا جانا اور مسلمانوں کی عمومی آگہی کا راستہ ہموار کیا جانا چاہئے۔
وہ کون سی پیاسی روح ہے جو کوثر محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے فیض اور زمزم حسینی کے چشمے سے سیراب ہو چکی ہو اور بدستور حج کے سیاسی مضمون کے بارے میں شک و شبہے کا شکار ہو؟ بغیر برائت کا حج، بغیر وحدت کا حج، بغیر تحرک اور قیام کا حج اور ایسا حج جس سے کفر و شرک کے لیے خطرہ پیدا نہ ہو، حج نہیں ہے اور اس میں حج کی روح اور حج کے معنی نہیں ہیں۔
مسلمانوں کا اتحاد،سامراجیت کے لئے خوف کا باعث ہے
خانۂ خدا کے حج کے سب سے بڑے اہداف میں سے ایک یہ ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کے قریب آئيں،یہ جو خداوند عالم نے فرمایا ہے کہ«و اذّن فی الناس بالحج یاتوک رجالا و علی کل ضامر یاتین من کل فج عمیق»اور یہ کہ وہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو مقررہ ایام میں اور عرفات، مشعر، منی اور مسجد الحرام جیسی محدود جگہوں پر اکٹھا کرتا ہے تو یہ لوگ مسلمانوں کی ایک دوسرے سے آشنائی سے اس قدر خائف کیوں ہیں؟ بات یہ ہے کہ اسلامی اتحاد اور مسلمانوں کی رائے، نظریات اور باتوں میں اتحاد، سامراج اور اس میں بھی سب سے زیادہ مکار امریکہ اور دنیا پر تسلط کے لیے اس کے ہتھکنڈوں کے لیے خطرناک ہے۔،یہ ایسی حقیقت ہے جسے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے بار بار بیان کیا ہے۔
khamenei.ir


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14