Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183609
Published : 30/9/2016 21:24

حلب میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ

شام سے ملنے والی خبروں کے مطابق مشرقی حلب میں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔


ولایت پارٹل:
دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شامی فوج کے جوانوں نے جمعے کی صبح حندرات کیمپ سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کرنے کے بعد شمالی حلب کے کندی ٹاؤن کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیاہے،خبروں میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج،فضائیہ کے شیلٹر میں مشرقی حلب میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے،شام مخالفین کے نام نہاد ہیومن رائٹس آبزر ویٹری گروپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ شامی فوج، حلب سٹی کے بہت قریب پہنچ گئی ہے،حندارت کیمپ پر قبضے کے بعد شامی فوج نے دہشت گردوں کو کاستیلو شاہراہ سے کئی کلو میٹر پیچھے دھکیل دیا ہے۔
 شامی فوج کے ایک ذریعے نے بتایا کہ حلب میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائیہ کے حملے بدستور جاری ہیں اور ہماری بری فوج کے جوان بھی دہشت گردوں کے زیر قبضہ علاقوں کی جانب مسلسل پیشقدمی کر رہے ہیں،شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق فوجی آپریشن کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ماہرین آزاد ہونے والے علاقوں سے بارودی سرنگیں اور بم صاف کرنے میں مصروف ہیں،درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ حلب کے نواحی علاقوں، سلیمان اور حبیبی پر دہشت گردوں کے راکٹ حملے میں کم سے کم چار عام شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23