Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 183610
Published : 30/9/2016 21:32

عشرہ محرم کی آمد پر کربلائے معلی میں اعلٰی سیکورٹی انتظامات

عراق کے صوبہ کربلا کے پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ عشرہ محرم کے دوران امن و امان کے تحفظ کی غرض سے خصوصی سیکورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔


ولایت پارٹل:
کربلا کی پولیس کے ایک اعلٰی سربراہ نے جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سیکورٹی پلان میں پولیس، فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان ہر قسم کے ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں،اس  درمیان نواسۂ رسول(ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم مطہر کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ حرم مطہر کے گنبد کا سرخ پرچم، اتوار کی رات نماز مغرب و عشاء کے بعد تبدیل کر دیا جائے گا اور سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم گنبد پر نصب کر دیا جائے گا،اس درمیان عراق کی شہری ترقی اور بلدیاتی امور کی وزیرمحترمہ آن نافع نے کربلائے معلی کے اپنے دورے میں اپنی وزارت سے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ محرم اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں آنے والے زائرین کی خدمت کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
 دوسری جانب بغداد کے جنوب میں واقع شہر مدائن میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکے میں ایک عام شہری جاں بحق اور چھے دیگر زخمی ہو گئےہیں، ادھر موصل میں دہشت گرد گروہ داعش نے تیرہ افراد کو زندہ درگور کر دیا،اور اسی طرح  عراق کے مشرقی صوبے دیالہ کی صوبائی کونسل کے رکن احمد الربیعی نے بھی بتایا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے جمعے کو بعقوبہ کے شمال مشرق میں تین عراقی پناہ گزیں خاندانوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا ہے۔
سحر ٹی وی


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17