Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184157
Published : 14/11/2016 16:32

میری بچی کو کینسر تھا امام حسین(ع) نے شفا دی:اہل سنت زائر

میں نے چودہ سال پہلے شادی کی ہے، دس سال تک ہماری کوئی اولاد نہ تھی جس کی وجہ سے ہم نے ایران کے کئی ماہر ڈاکٹروں سے مشورے کئے لیکن ہمیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

ولایت پورٹل:ایک دن میں نہایت اضطراب کے عالم میں امام حسین علیہ السلام کے توسط سے دعا کی اور اللہ کے فضل سے ہم صاحب اولاد ہوگئے،اللہ تعالی نے امام حسین علیہ السلام کے صدقے ہمیں دوبیٹیوں سے نوازا،ہم نے ایک کا نام زہرا اور ایک کا ھانیہ حسنی رکھا،کچھ عرصہ بعد ھانیہ سخت بیمار ہوگئی اور ڈاکٹروں نے کہا کہ ھانیہ کو آنتوں کا کینسر ہوگیا ہے، ہمیں آپریشن کروانے کا مشورہ دیا گیا اور آپریشن کروانے کے باوجود بچی کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی، آخر کار ڈاکٹروں نے جواب دے دیا،عاشورہ محرم میں دس دن باقی تھے، میں ایک بار پھر امام حسین علیہ السلام سے متوسل ہوا اور عرض کیا مولا تجھے ننھے علی اصغر علیہ السلام کی قسم،میری بیٹی کو اللہ سے شفا دلوا دے،مختصر مدت میں بچی کی حالت معجزانہ طور پر بہتر ہونے لگی میں نے ڈاکٹر کو دکھایا کئی ٹیسٹ لئے گئے لیکن بیماری کا نام و نشان تک نہ تھا، سارے ڈاکٹر حیران رہ گئے تھے اور مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ تم نے بچی کو کیا کھلایا ہے؟ایک ڈاکٹر نے ہمیں تہران میں کینسر کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا تاکہ ہمیں بیماری کے خاتمے کا یقین ہوسکے،ہم تہران گئے کئی ٹیسٹ لئے گئے لیکن بیماری کا اثر تک نہیں تھا۔ ڈاکٹر گزشتہ اور حالیہ رپورٹوں کو دیکھتے رہ گئے،کینسر کے ماہر ڈاکٹر نے مجھ پوچھا:آخر یہ کیسے ممکن ہے اور تم نے کیا کھلایا ہے اس بچی کو؟میری آنکھیں آب دیدہ ہو گئیں اور میں نے ڈاکٹر سے فقط اتنا کہا:جناب میری بچی کا علاج ایک عظیم ڈاکٹر کے ہاتھوں ہوا ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24