Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184178
Published : 15/11/2016 17:11

امریکامسلمانوں کے لئے غیرمحفوظ

امریکا کے تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں 67 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



ولایت پورٹل:امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف حملوں اور نفرت میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوا ہے،ایف بی آئی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکہ میں2015 میں مسلمانوں کے خلاف حملوں میں67 فیصد، جبکہ مجموعی طورپر اقلیتوں کے خلاف نفرت میں7فیصد اضافہ ہوا ہے،امریکی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق2014 میں مسلمانوں کے خلاف 154حملے ہوئے جبکہ2015 میں ان حملوں کی تعداد بڑھ کر257 تک جا پہنچیجس کے مطابق سال2015میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اورحملوں میں 6.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے،واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد اقلتیں خصوصا مسلمان خود کو امریکہ میں غیرمحفوظ محسوس کر رہے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22