Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184185
Published : 15/11/2016 18:20

مرسی کی سزائے موت منسوخ پھر سے مقدمہ چلےگا

مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت کا فیصلہ منسوخ کردیا۔


ولایت پورٹل:قاہرہ سے موصولہ خبروں کے مطابق عدالت نے سابق صدر کی سزائے موت منسوخ کرتے ہوئے از سر نو مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے،محمد مرسی کو مئی دوہزار پندرہ میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد جیل توڑنے کے الزامات ثابت ہوجانے پرموت کی سزا سنائی گئی تھی،مصری عدالت نے محمد مرسی سمیت، اخوان المسلین کے سو سے زائد کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی سزائے موت سنائی تھی،محمد مرسی سمیت اخوان المسلمین کے دوسرے ارکان پر سنہ دوہزار گیارہ میں جیل توڑنے کی سازش کا الزام ہے جس میں محمد مرسی اور چونتیس دیگر افراد فرار ہوگئے تھے،اس سے قبل اپریل دوہزار پندرہ میں مصر کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو سنہ دوہزار بارہ میں مظاہرین پر تشدد اور انہیں گرفتار کرنے کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنائی تھی۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17