Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184188
Published : 15/11/2016 18:56

نئی دہلی میں اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے ہوا اسرائیلی صدر کا استقبال

ہندوستانی طلبا نے نئی دہلی میں مظاہرہ کرکے اسرائیلی صدر سے اپنے ملک سے چلے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:نئی دہلی سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے نئی دہلی میں منگل کے روز "اسرائیل مردہ باد" ،امپیریل ازم مردہ باد" اور "فلسطین زندہ باد" کے نعرے لگائے اور غرب اردن اور غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کی نیز اسرائیلی صدر ریووین رولن سے ہندوستان سے چلے جانے کا مطالبہ کیا،مظاہرین نے حکومت ہندوستان سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت سے اپنے تعلقات منقطع کرلے،مظاہرے کے شرکا نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونیوں کے جاری مظالم کا خاتمہ کرے،مظاہرین نے کوشش کی کہ صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کریں تاہم پولیس نے مظاہرین کی یہ کوشش ناکام بنا دی اسرائیلی صدر ریووین رولن ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجی کی دعوت پر ہندوستان کے چھ روزہ دورے پر ہیں ہندوستانی مسلمان بھی اس دورے کے خلاف  جمعے کو، نماز جمعہ کے بعد نئی دہلی میں مظاہرے کریں گے۔     
سحر


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15