Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184190
Published : 16/11/2016 15:22

اسے کہتے ہیں محبوب سے ملنے کی تڑپ

یس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین، اربعین حسینی میں شرکت کی غرض سے عراق میں داخل ہوچکے ہیں.


ولایت پورٹل:عراق کی وزارت داخلہ کے فوجی مشیر نے کہا ہے کہ ماہ صفر کے آغاز سے اب تک بیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین، اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق میں داخل ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے,میجر جنرل محمد ناصر الحسین نے منگل کو کہا کہ ایرانی زائرین نے ماہ صفر کی پہلی تاریخ سے عراق میں داخل ہونا شروع کیا اور حالیہ دنوں میں ان کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے,در ایں اثنا عراق کی سرحد شلمچہ کے ڈائریکٹر محمد خیون نے ایران کی وزارت خارجہ کے حکام اور دونوں ملکوں کے سرحدی حکام اور کمانڈروں کے ساتھ ایک اجلاس میں، زائرین کو بہترین انداز میں سہولتیں  فراہم کئے جانے کے اقدامات کی قدردانی کی,عراق میں ایران کے سفیر حسین دانائی فر نے بھی چزابہ سرحد پر اربعین حسینی میں شرکت کرنے والوں کے ساتھ دونوں ملکوں کے سرحدی حکام کا تعاون جاری رہنے کی تاکید کی-    
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19