Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184191
Published : 16/11/2016 15:43

ذاکر نائک کو ملی اپنے کیے کی سزا

ہندوستانی حکومت نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزام میں ذاکر نائیک کی تنظیم "اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن" پر 5 سال کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔

ولایت پورٹل:تفصیلات کے مطابق، کابینہ کی کمیٹی برائے سیکیورٹی نے ذاکر نائیک کی متنازع تقاریر کے بعد ان کی غیرسرکاری تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر 5 سال کی پابندی لگا دی ہے،بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسیز اور مہارشٹرا حکومت کی سفارشات پر کیا گیا ہے۔ سفارشات میں اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کو معاشرتی ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا،دھیان رہے کہ حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ کابینہ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن سے وابستہ لوگوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے،خیال رہے کہ ذاکر نائیک پر پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزام پر پہلے ہی کئی مقدمات بنائے گئے ہیں جب کہ کابینہ کمیٹی برائے سیکیورٹی نے بھی ذاکر نائیک کی تقاریر کو بنیاد بنا کر ان کی تنظیم پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،رواں سال جولائی میں بنگلہ دیش میں بھی ذاکر نائیک کے ٹی وی چینل پر دہشت گردوں سے منسلک ہونے اور اسلام کی آڑ میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزام میں پابندی عائد کردی گئی تھی،واضح رہے کہ ذاکر نائیک کی اشتعال انگیز تقاریر سے متا ثر ہو کر ایک بنگلہ دیشی نوجوان لڑکے نے انتہائی حساس اور سفارتی علاقے میں واقع کیفے پر دیگر6دہشت گردوں کے ہمراہ دہشت گردانہ  حملہ کیا تھا جس میں 22 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد غیر ملکیوں کی تھی۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24