Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184192
Published : 16/11/2016 15:54

امریکا نے دکھایا اپنااصلی چہرہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی پارلیمنٹ نے کل منگل کے روز ایران کے خلاف سخت پالیسی اپناتے ہوئے مزید 10 سال کے لئے پابندیوں کی توسیع کی منظوری دی ہے۔


ولایت پورٹل:امریکی پارلیمنٹ کے 419 نمائندوں نے ایران کے خلاف ووٹ دیا جس کی وجہ سے مزید 10 سالوں کے لئے پابندیوں کی توسیع کی مںظوری دی گئی ہے،روئٹرز کے مطابق امریکہ ایران کے خلاف مزید نئی پابندیاں لگانے کا سوچ رہا ہے جس کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،واضح رہے کہ عالمی طاقتوں کا ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ طے پایا تھا اور اس معاہدے کے تحت ایران پر سےپابندیاں اٹھانے کا وعدہ کیا گیا تھا،یاد رہے کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے 7 ارکان نے رچرڈ بلو مینتھل کی سربراہی میں سینیٹ راہنما میچ میک کونل کو ایک خط ارسال کرکے مطالبہ کیا تھا کہ سینٹ کے ارکان کی چھٹیاں ختم کر کے واپس آنے پر ایران کے خلاف مزید 10سال کے لئے پابندیوں میں توسیع کی کوشش کی جائے۔
ابلاغ




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17