Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184193
Published : 16/11/2016 16:5

افغانستان میں خود کش حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور11 زخمی ہوگئے ہیں۔


ولایت پورٹل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور11زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صادق نے خود کش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار بھی ہلاک ہوئے،دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملے میں نشانہ بننے والی گاڑی وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ کی تھی,یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب رواں ماہ12 نومبر کو کابل کے شمال میں واقع نیٹو کے بگرام ایئربیس میں دھماکے کے نتیجے میں4 افراد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے تھے جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17