Wed - 2018 Nov 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184216
Published : 17/11/2016 15:56

سعودی وزیر نے دی امریکا کو دھمکی

سعودی عرب کے وزیر نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سعودی معیشت کو نقصان پہنچا تو اس کا خمیازہ امریکہ کو بھی بھگتنا پڑے گا۔

 

ولایت پورٹل:سعودی عرب نے امریکہ کی نئی حکومت پر اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کر دیا ہے،برطانوی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ  سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی خالد الفالح کا کہنا ہے کہ امریکہ آزاد منڈیوں کا سب سے بڑا حامی ہے اور تیل کی خریداری کا سب سے زیادہ فائدہ بھی واشنگٹن نے اٹھایا ہے جس سے امریکہ میں ملازمتوں کے ہزاروں مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی درآمد پر پابندی لگائی تو امریکی معیشت بھی اس کے منفی اثرات سے محفوظ نہ رہ پائے گا،سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں اور دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے اور ایسی صورت حال میں ہم لوگوں کو غربت میں دھکیل کر ان کی مشکلات میں اضافہ نہیں کر سکتے،دوسری جانب، ڈونلڈ ٹرمپ پیرس میں طے پانے والے گرین ہاؤس معاہدے کو ختم کرنے کا کہہ چکے ہیں جب کہ سعودی عرب ان 200 ممالک میں سے ایک ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لئے پیرس معاہدے پر فوری عمل درآمد کا خواہاں ہے،واضح رہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں سے تیل کی درآمد بند کر دیں گے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 14