Thursday - 2018 july 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184218
Published : 17/11/2016 16:22

ہمارےایٹمی سمجھوتے نےسلامتی کونسل کی پول کھول دی:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دنیا کے ساتھ تعمیری اشتراک عمل کو ایران کی ترقیاتی پالیسیوں کا حصہ قرار دیا ہے۔


ولایت پورٹل:صدر حسن روحانی نے بدھ کو صوبہ البرز کے علماء ، فداکاروں اور منتخب شخصیات سے ملاقات میں کہا کہ دنیا کے ساتھ اشتراک عمل اور خارجہ تعلقات طاقت و اقتدار اور تعمیری اشتراک عمل کی بنیاد پر استوار ہونا چاہئے اور اس سلسلے میں ایران کو اقتصادی ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کرنی چاہئے،صدر حسن روحانی نے ایران میں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی ضرورت اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مشترکہ آئل فیلڈ سے مناسب استفادے پر تاکید کی،صدر مملکت نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی افادیت  کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بعض ثمرات و فوائد ناقابل انکار ہیں اور کوئی بھی مشترکہ جامع ایکشن پلان کو ختم نہیں کر سکتا،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ ایٹمی سمجھوتے سے ایران پر ایٹم بم بنانے کے ایٹمی انرجی کی عالمی ادارے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے اور ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی حقیقت و ماہیت کھل کر سامنے آگئی اور یہ معاملات و مسائل پوری طرح ختم ہوگئے-
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 july 19