Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184220
Published : 17/11/2016 16:44

جان پر بنی تو بھاگنے ہی کی سوجی

جنگی ذرائع ابلاغ نے مغربی حلب سے النصرہ فرنٹ سے وابستہ دہشت گردوں کی پسپائی کی خبر دی ہے۔


ولایت پرٹل:شامی ذرائع ابلاغ نے مغربی حلب سے النصرہ فرنٹ سے وابستہ دہشت گردوں کی پسپائی کی خبر دی ہے،النصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی ایک کثیر تعداد نے شامی فوج کی کارروائی کے پیش نظر علاقے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں،شامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے اپنی کارروائیوں کو تیز کر دیا ہے جس کی وجہ سے حلب شہر میں سرگرم دہشت گرد ٹولہ النصرہ فرنٹ پر وحشت طاری ہوگئی ہے اور اس گروہ کے دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں،شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو’’خان العسل‘‘اور’’المنصورہ‘‘ تک پھیلا دیا ہے،واضح رہے کہ یہ علاقے شامی فوج اور دہشت گردوں کے لئے دفاعی اعتبار سے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں،شامی جنگی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز دہشت گردوں کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کو کامیابی مل رہی ہے کیونکہ اب دہشت گرد علاقہ چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرچکے ہیں۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20