Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184235
Published : 18/11/2016 7:25

تاریخ انقلاب انھیں یادرکھے گی:رہبر معظم

رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحومہ مرضیہ حدید چی دباغ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم انقلاب حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مرحومہ مرضیہ حدید چی دباغ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحومہ مرضیہ حدید چی دباغ کو انقلابی ،مذہبی،فداکار اور شجاع خاتون قراردیتے ہوئے فرمایا: مرحومہ مرضیہ حدیدچی دباغ نے طاغوتی دور میں شاندار استقامت کا مظاہرہ کیا اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے سلسلے میں قید و شکنجوں کی صعوبتوں کو برداشت کیا،رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا:مرحومہ دباغ اس تین رکنی وفد میں شامل تھیں جو حضرت امام خمینی (رہ) کے خط کو سابق سویت یونین کے سربراہ کے نام لیکر ماسکو گئیں تھیں،رہبر معظم نے فرمایا:تاریخ انقلاب میں مرحومہ دباغ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر مرحمت فرمائے۔۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22