Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184241
Published : 19/11/2016 8:42

اولاد کی تربیت میں منصوبہ بندی کی اہمیت(1)

والدین کو یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہئے کہ بچہ ان سے کیا چاہتا ہے یاد رکھیں محبت اور شفقت کی بھوک ہمیشہ بچوں میں بہت زیادہ ہوتی ہے،انہیں محبت اور شفقت ملنی چاہئے اسی سے یہ ننھے پودے نشوونما پاتے ہیں ان کا ذہنی ارتقا درست سمت میں ہوتا ہے تاہم بے جا لاڈ پیار اور ان کی ہرجائز و ناجائز خواہش پوری کرنا ان کی ہاں میں ہاں ملانا ان کی بری عادتوں کو نطر انداز کرنا بھی نقصان دہ ہے۔


ولایت پورٹل:
بچوں کی تربیت آپ سے وقت اور منصوبہ بندی کی متقاضی ہے تربیت کا عمل آپ کی ذمہ داری ہے جسے بھرپور توجہ چاہئے،عام مشاہدہ ہے کہ بچے ہی نہیں بڑے بھی دوسروں کی عادات سے متأثر ہوکر ان کا انداز فوری اپنا لیتے ہیں مگر خاص طور پر بچے زندگی کے اصول قاعدے اور طور طریقے نہیں سیکھ سکتے اس کے لئے وہ والدین اور سرپرستوں کے محتاج ہوتے ہیں، اگر کسی کی اولاد سماجی برائیوں میں مبتلا ہوجائے تو یقیناً والدین کی زندگی نہایت تکلیف دہ ہوجاتی ہے،اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی صورت ہے بچوں کی تربیت اور پرورش ایک بہت ذمہ داری کا کام ہے ماہرین نفسیات کی یہ رائے ہے کہ بچے ہمیشہ والدین کے غلط سلوک سے بگڑتے ہیں اگرچہ اس میں دوسرے عامل بھی شامل ہیں لیکن عام طور پر والدین جو غلطیاں کرتے ہیں ان کا اثر بچوں پر پڑتا ہے۔
بچوں کو مت ماریںا
والدین کے نزدیک کسی غلط کام کی صورت میں بچوں کو مارنا پیٹنا ان کے لئے سود مند ہوسکتا ہے اور اس عمل سے اپنی اولاد میں بہتری کی امید کرتے ہیں اہم ماہرین نفسیات اسے برا جانتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مارپیٹ اور اسی طرح کی دوسری سزائیں نہیں دینی چاہئیں ان سے بچوں میں ذہنی ارتقاءکا عمل متأثر ہوتا ہے سزا والدین کے خلاف ردعمل ظاہر کرنے پر آمادہ کرتی ہے اور بعض صورتوں میں شدید قسم کی بغاوت پیدا ہوتی ہے۔
بچوں کو سمجھیں
والدین کو یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہئے کہ بچہ ان سے کیا چاہتا ہے یاد رکھیں محبت اور شفقت کی بھوک ہمیشہ بچوں میں بہت زیادہ ہوتی ہے،انہیں محبت اور شفقت ملنی چاہئے اسی سے یہ ننھے پودے نشوونما پاتے ہیں ان کا ذہنی ارتقا درست سمت میں ہوتا ہے تاہم بے جا لاڈ پیار اور ان کی ہرجائز و ناجائز خواہش پوری کرنا ان کی ہاں میں ہاں ملانا ان کی بری عادتوں کو نطر انداز کرنا بھی نقصان دہ ہے،اس عمل میں توازن اور احتیاط کی ضرورت ہے، بچے کو ایک طرف محبت کی ضرورت ہوتی ہے تو دوسری طرف اس کی شخصیت احترام بھی چاہتی ہے ماہرین کے نزدیک بچے کے بنیادی مطالبات کو پورا کرنا اور اس کے جذبات کی قدر کرنا ہی اس کا احترام ہے۔
بچوں کو تحفظ فراہم کریں
تحفظ بچے کی بنیادی ضرورت ہے، وہ کسی مشکل سے دوچار ہونے کے بعد اپنے والدین کی طرف دیکھتا ہے جو اس کے لئے اس وقت نجات دہندہ کی حیثیت رکھتے ہیں ایسی صورت میں بچے کے ساتھ والدین کا سلوک ایسا ہونا چاہئے کہ بچہ اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16