Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184243
Published : 19/11/2016 18:16

اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا دلی کا جننترمنتر پارک

اسرائیل کے سربراہ کے ہندوستانی دورے کے خلاف مختلف شہروں میں ہزاروں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر زبردست مظاہرے کئے ہیں۔


ولایت پورٹل:اسرائیلی رہنما کی ہند آمد کے خلاف نماز جمعہ کے بعد جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں جمعیت علماء ہند، جماعت اسلامی ہند سمیت کئی قومی اور سماجی تنظیموں نے بھر پور شرکت کی اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی،ہندوستانی طلبا کی ایک بڑی تعداد نے اسرائیلی صدر کے دورۂ ہندوستان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عوام نے آج یہ احتجاجی مظاہرہ اسرائیلی صدر کے دورے اور ہندوستان و اسرائیل کے درمیان تعلقات کے خلاف کیا ہے،واضح رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے ہند نے اسرائیلی صدر ریوین ریولین کے دورہ ہندوستان پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے صیہونیوں کے ساتھ نئی دہلی کے تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا،ہندوستانی مسلمانوں نے مختلف شہروں میں اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرے کرتے ہوئے مودی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل بے گناہ نہتے انسانوں کا قاتل ہے،ہندوستان کے مختلف شہروں میں شیعہ - سنی مسلمانوں نے مل کر اسرائیل کے خلاف مظاہرے کئے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنا بند کرے۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17