Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184244
Published : 19/11/2016 18:32

اسرائیلی صدر کا دورہ ہندوستانی اصولوں پر حملہ ہے:جمیعت علمائے ہند

اسرائیلی صدر کے دورہ بھارت پر احتجاج اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے، جمیعت علمائے ہند نے اسرائیلی صدر ریوین ریولین کے دورہ ہندوستان پر احتجاج کرتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 ولایت پورٹل:جمیعت علمائے ہند نے اسرائیلی صدر ریوین ریولین کے دورہ بھارت پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے،جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا محمود مدنی نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارتی حکومت صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو کم یا ختم نہیں کرتی تو اسے بڑے پیمانے پر مظاہروں کا انتظار کرنا چاہئے،انھوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کے صدر کا دورہ ہندوستان اور اس حکومت کے ساتھ سیاسی و سفارتی تعلقات کو پچیس سال ہونے پر جشن کی تقریب منعقد کیا جانا، درحقیقت عظیم ملک ہندوستان کے اصولوں پر حملہ ہے،واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا خطے کو ترک کرکے ہندوستان جیسے اتحادیوں کو صہیونی حکومت کے سپرد کرنا چاہتا ہے لہٰذا ہندوستانی اور اسرائیلی حکومتوں کے درمیان بڑھتی نزدیکیاں اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20