Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184247
Published : 19/11/2016 19:10

وصال عشق ہونے کو ہے

اربعین یا چہلم امام حسین علیہ السلام میں محض ایک روز کا فاصلہ باقی بچا ہے اور دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں اور شمع حسینی کے گرد طواف کر رہے ہیں۔

ولایت پورٹل:اربعین مارچ میں شریک شمع حسینی کے لاکھوں پروانے نجف کربلا شاہراہ پر گامزن ہی،صحرائے کربلا میں شہید ہونے والے، نواسہ رسول سید الشہداحضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ بہتر ساتھیوں کا چہلم عراق میں پیر کے دن منایا جائے گ،اس عظیم اجتماع میں شرکت کےلیےشمع حسینی کے لاکھوں پروانے ہرسال دنیا بھر سے کربلائے معلی میں جمع ہوتے ہیں،پچھلے چند روز کے دوران، ایران،ہندوستان،پاکستان ،سعودی  عرب،بحرین،کویت،لبنان،آذربائیجان اورترکی سے لاکھوں زائرین زمینی اور فضائی راستوں سے کربلائے معلی پہنچ چکے ہیں،عراقی حکام کے مطابق  نجف، کربلا سالانہ اربعین ملین مارچ میں اس سال ڈیڑھ کروڑ عراقی اور بیس لاکھ ایرانی زائرین شریک ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ملکوں سے آنے والے زائرین کی بھی ایک بڑی تعداد قافلوں کی شکل میں نجف سے کربلائے معلی کی جانب رواں دواں ہے،نجف کربلا ملین مارچ میں بچے، بوڑھے اور مرد وخواتین سب شریک ہیں اور عشق حسینی کی بدولت سفر کی تمام تر سختیاں ان کے سامنے ہیچ ہیں۔ملین مارچ کے شرکا بیاسی کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کرکے آج رات کربلا معلی پہنچنا شروع ہوجائیں گے،نجف کربلا ملین مارچ میں شریک حسینی قافلوں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں اور علاقے کی مکمل فضائی نگرانی بھی کی جاری ہے،زائرین کی سہولت کے لیے جگہ جگہ کھانے پینے کی سبیلیں اور استراحت گاہیں قائم کی گئی۔ لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین رضاکارانہ طور پر حسینی قافلوں میں شریک لوگوں کو مختلف قسم کی خدمات فراہم کر رہے ہیں،عراق میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کا چہلم پیر کو پورے مذہبی اور روائتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائےگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس سال اربعین حسینی میں دنیا بھر سے ستائیس ملین زائرین شرکت کریں گے۔
شیعت


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20