Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184250
Published : 19/11/2016 19:43

ہر لمحہ بڑھتے ہی جارہے ہیں پروانے

عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں زائرین امام حسین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے-

ولایت پورٹل:ان دنوں دسیوں لاکھ زائرین ،زیارت سید الشھدا کی غرض سے کربلا پہنچ چکے ہیں اور اس وقت بھی لاکھوں کی تعداد میں زائرین،نجف سے کربلا کی جانب پیادہ رواں دواں ہیں جو اربعین امام حسین کے روز کربلا پہنچیں گے،بتایا جارہا ہے کہ جو زائرین بغداد کے راستے سے کربلا کی طرف جا رہے ہیں ان کی تعداد چالیس لاکھ کے قریب ہے،حکومت عراق نے اس راستے میں زائرین کو سیکورٹی اور ان کو سہولتیں فراہم کرنے کے بہترین انتظامات کئے ہیں،در ایں اثنا ایران کے وزیر داخلہ عبدالرحمن فضلی کا کہنا تھا کہ ایران کے بیس لاکھ سے زائد زائرین کی کربلا روانگی کے پروگراموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے ایرانی زائرین جو عراق میں داخل ہونا چاہتے ہیں وہ شلمچہ اور چذابہ کی سرحدوں سے عراق میں داخل ہوں،اس لئے کہ مہران کی سرحد بند کردی گئی ہے،رحمانی فضلی نے کہا کہ پولیس ، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور رضاکار فورس نے زائرین کو مکمل سیکورٹی فراہم کی ہےدوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹلی جنس محمود علوی نے بھی چذابہ سرحد پر زائرین کی آمد و رفت کا جائزہ لیا اور کہا کہ اربعین حسینی مسلمانوں کا عظیم اجتماع ہے جو مسلمانوں اور شیعوں کی طاقت مظہر ہے- وزیر انٹلی جنس نے مزید کہا کہ اس سال اربعین حسینی میں شرکت کرنے والوں کے لئے، عراقی عوام اور مختلف تنظیموں نے بہترین خدمات پیش کی ہیں جو گذشتہ دوبرسوں کی نسبت دوگنا ہیں،صوبہ کرمانشاہ کی اربعین حسینی کمیٹی کے سربراہ جعفر ہمتی نے بھی ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ کرمانشاہ میں عراقی قونصل خانے نے ستر ہزار سے زائد زائرین کے ویزے جاری کئے ہیں جبکہ عراقی سفارتخانے نے بھی اب تک ساڑھے سترہ لاکھ ویزے، ایرانی زائرین کے لئے صادر کئے ہیں-
شیعت



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24