Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184253
Published : 20/11/2016 10:12

حکومت نائجییریا نے سعودیوں کے اشارے پرایک بار پھرکیا بربریت کا مظاہرہ

نائجیریا کے سکیورٹی اہلکاروں نے اسلامی تحریک کی کئی اہم عمارتوں کو مسمار کردیا ہے۔


ولایت پورٹل
:پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے حکومتی اہلکاروں نے اسلامی تحریک سے متعلق کئی عمارتوں کو مسمار کردیا ہے،رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے اسلامی تحریک کے کئی اہم فلاحی اداروں کو منہدم کردیا ہے،تفصیلات کے مطابق مسمار شدہ عمارتوں میں کئی دینی مدرسے،ہسپتال اور بچوں کے اسکول شامل ہیں،فوج نے یہ کارروائی نائجریا کے صوبے کادونا، زاریا اور سمیناکا میں کی ہے،اسلامی تحریک کے ذرائع کے مطابق مذکورہ اداروں کی عمارتیں بغیر کسی پیشگی نوٹس کے اور غیر قانونی طریقے سے منہدم کی گئی ہیں،واضح رہےنائیجیریا حکومت نے ملک بھرمیں شیعہ مسلمانوں پر ظلم وجبر کی انتہا کرتے ہوئے وہابیوں کی ایماء پر اسلامی تحریک پر پابندی لگا دی ہے اور اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ زکزکی جیل میں پابند سلاسل ہیں،یاد رہے نائجیریا کی فوج نے چند روز پہلے سعودی ایما پر اربعین حسینی کے ایک جلوس کو نشانہ بنا کر 100 سے زائد عزاداروں کو شہید اور بہت سوں کو زخمی کردیا تھا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17