Tuesday - 2018 july 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184254
Published : 20/11/2016 10:29

داعش کی نظریں اب یورپ پر ہیں

ہالینڈ کے انسداد دہشت گردی کے ہلکاروں کا کہنا ہے کہ یورپ میں 60 سے 80 تک داعشی عناصر کسی بڑی کارروائی کرنے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔


ولایت پورٹل: العالم کی رپورٹ کےمطابق ہالینڈ کے انسداد دہشت گردی کے سربراہ دیک شیف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعشی دہشت گرد یورپ میں اپنے لئے حامی پیدا کررہے ہیں اور ایک نئی پالیسی اختیار کرتےہوئے اب داعشی اپنے حامیوں کو شام یا عراق جانے کو نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ انہیں یورپ کے اندر ہی کارروائیوں پر اکساتے ہیں،شیف نے ایسوسییٹڈ پریس کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:داعش کی اس نئی پالیسی سے عراق اور شام میں دہشت گردوں کی تعداد میں ضرور کمی واقع ہوگی لیکن یہ لوگ یورپ کے لئے نہایت خطرناک بنتے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا:4 سے5 ہزار یورپی شہریوں نے داعش میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اس وقت وہ شام اور عراق میں خون خرابہ کرنے میں مصروف ہیں،جرمنی کے ایک اخبار ، ڈی ویلٹ ایم سونٹیگ نے جرمن ذرائع ابلاغ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور عراق میں6 ہزار یورپی شہریوں نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے کی خبر دی ہے،یورپ میں انسداد دہشت گردی ایک اہم موضوع بحث بنا ہوا ہے کیونکہ داعش اور اس سے وابستہ گروہوں نے اس سے پہلے یورپ بالخصوس جرمنی، بلجیم اور فرانس میں کئی خونریز حملے کئے ہیں،یاد رہے یورپ کی طرف بڑے پیمانے پر لوگ مہاجرت کررہے ہیں اور داعشی دہشت گرد تارکین وطن کی آڑمیں یورپ پہنچ کر اپنے لئے حامی پیدا کررہے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 july 17