Monday - 2018 Oct. 22
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184265
Published : 21/11/2016 15:41

عراقی فوج پوری دنیا کے مفادات کا دفاع کر رہی ہے:عراقی صدر

عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ موصل کو عنقریب داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا جائےگا۔



ولایت پورٹل:عراقی صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کی مسلح افواج صرف عراقی عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کے مفادات کا دفاع کر رہی ہیں،صدر فواد معصوم نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج نے داعش کو شکست دیکر قلیل مدت میں دو صوبوں کو مکمل طور سے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے،ادھر عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں موصل میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور آزاد ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کی ضرورت پر زور دیا ہے،انہوں نے فوجی حکام کے ساتھ ملاقات میں تلعفر اور دیگر علاقوں میں مسلح افواج  اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 22