Friday - 2018 july 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184266
Published : 21/11/2016 15:54

حلب میں داعش نے بے دریغ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے:روسی وزارت دفاع

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے جنوب مغربی حلب میں دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہے جس کے باقاعدہ ثبوت مل گئے ہیں۔


ولایت پورٹل:اسپوٹنیک کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع  کے ترجمان ایگورکونا شنکف نے اعلان کیا ہے کہ جنوب مغربی حلب میں دہشت گردوں کی طرف سے استمعال ہونے والے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں تحقیقات کی گئیں اور9 نمونے ایسے ملے ہیں جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ حلب میں داعش نے بے دریغ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے،روسی وزارت دفاع کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ روسی سائنسدانوں اور ماہرین نے جنوب مغربی حلب میں داعش کی طرف سے استعمال کئے جانے والے بموں اور اسلحے کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ دہشت گردوں نے بموں میں کیمیائی مواد کا استعمال کیا ہےمانہوں نے بین الاقوامی کیمیائی ہتھیاروں کی عدم پھیلاؤ کی تنظیم پرتنقید کرتے ہوئے کہا:یہ تنظیم حلب میں ماہرین کی ٹیم بھیجنے کے لئے تذبذب کا شکار ہے،واضح رہے کہ اس سے پہلے روس نے بین الاقوامی برادری سے حلب میں استعمال ہونے والے کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں تحقیقات کے لئے ماہرین بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا،یاد رہے کہ مغربی ممالک ہمیشہ سے شامی سرکاری فوج پر کیمیائی ہتھیار استمال کرنے کا الزام دہراتے رہے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 july 20