Saturday - 2018 july 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184267
Published : 21/11/2016 16:15

سعودی عرب کا وحشی پن اوربین الاقوامی برادری کی خاموشی!!!

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے آل سعود اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے 114 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی خبر دی ہے۔

ولایت پورٹل:المیسرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ترجمان  جنرل لقمان کا کہنا ہے کہ آل سعود  اور اس کے اتحایوں نے اب تک 114مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے،یمنی سرکاری فوج کے ترجمان نے مزید کہا: آل سعود نے خود سے 48گھنٹوں کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا اور کچھ دیر کے بعد خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے مختلف علاقوں پر حملے کئے،سرکاری فوج کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اگر حملے کئے گئے تو بھر پور جواب دیا جائے گاانہوں نے کہا:آل سعود نے مسقط جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی نہتے عوام پر متعدد حملے کئے ہیں،یاد رہے کہ آل سعود کے جنگی طیارے روزانہ کی بنیاد پر مہلک ہتھیار، امریکی ساخت کے بم یمن کے نہتے عوام  پر برسا رہے ہیں،بین الاقوامی برادری یمن کے خلاف ہونے والے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں پرخاموش تماشائی دکھائی دیتی ہے۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 july 21