Wed - 2018 Oct. 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 184533
Published : 10/12/2016 19:31

مودی حکومت نے کیا پلاسٹک کے نوٹ بنانے کا اعلان

ہندوستان میں نریندر مودی کی سرکار نے جعلی نوٹوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک کے نوٹ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔


ولایت پورٹل:
بھارتی ذرائع  ابلاغ کے مطابق ہندوستان میں نریندر مودی کی سرکار نے جعلی نوٹوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے پلاسٹک کی کرنسی بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا ہے کہ دس روپے والے پلاسٹک کے ایک ارب نوٹوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔پلاسٹک کے نوٹوں کی اوسط عمر پانچ سال ہوتی ہے اور ان کی نقل تیار کرنا بھی بہت مشکل ہے۔ واضح رہے کہ پلاسٹک کے نوٹ پہلی مرتبہ آسٹریلیا میں متعارف کرائے گئے تھے۔
یاد رہے کہ ایک مہینہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا کہ جس میں لوگوں کو نوٹ بندی معاملے میں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، اور ادھر ملک کی اقتصادی ترقی جمود کا شکار ہے۔
مہر نیوز
 



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 24